• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاشتکاروں کے مفادات کو مقدم رکھنا زرعی شعبے کی ترقی سبز انقلاب کا پیش خیمہ ہے، شہباز شریف

 لاہور( نمائندہ جنگ)وزیراعلی پنجاب  شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیشہ کاشت کاروں کے مفادات کو مقدم رکھا ہے ،زرعی شعبے کی ترقی سبز انقلاب کا پیش خیمہ ہے۔زراعت ، لائیوسٹاک کو ترقی دے کر غربت اور بیروزگاری جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے-ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کی فلاح وبہبود اور زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے اربوں روپے کا پیکیج دیا گیاہے- خیبر پختونخوا کے بہن بھائیوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے- زرعی شعبہ اور کسان دوستی ہماری معاشی منصوبہ بندی کا بنیادی ستون ہے-فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور چھوٹے کاشتکار کی حالت زار بدلنے کیلئے انقلابی نوعیت کے ا قدامات کئے ہیں- زرعی شعبہ کی ترقی اور چھوٹے کاشتکار کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کئے گئے ہیں-ملک کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا شاندار پروگرام شروع کیا گیا ہے اور ملک کی 70سالہ تاریخ کا یہ بھی پہلا موقع ہے کہ بے زمین کاشتکاروں کو بھی بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں- بلاسود قرضوں کی فراہمی کے اس پروگرام سے زرعی پیداوار بڑھے گی اور چھوٹا کاشتکار خوشحال ہو گا ۔ کسان پیکیج سے فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ زیر کاشت رقبے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔بلا سود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام کاشتکارکو بااختیار بنانے کی جانب اہم اقدام ہے - 

تازہ ترین