• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی قیادت میں جمہوریت کے تحفظ کا سفر جاری رہے گا، احسن اقبال

 نارووال(صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں جمہوریت کے تحفظ کا سفر جاری رہے گا ، میں ذمہ داری کو پوری تن دہی اور فرض شناسی سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت داخلہ کا قلم دان سنبھالنے کے بعداپنے حلقہ انتخاب پہنچنے پر استقبالی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہا میرا وزیر داخلہ بننا میرے علاقے کے عوام کااعزاز ہے۔ اس سے قبل جب وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال چودھری نارووال کی حدود میں داخل ہوئے تو چودھری بشیر احمد گجر بائی پاس پر یوسی بدوملہی کے چیئرمین چودھری امجد فاروق گجر اوروائس چیئرمین خواجہ خالد محمود وائیں کی قیادت میں بینڈ باجے کے ساتھ مسلم لیگ زندہ باد ، میاں نواز شریف زندہ باد اور احسن اقبال زند ہ باد کے نعروں کے ساتھ نہایت شاندار استقبال کیا گیا۔اور ان کے گلے میں ہار پہنائے اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔

اس موقع پر ضلع کونسل نارووال کے چیئرمین احمد اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ استقبال کرنے کے لیے شہریوں نے کثیر تعدا دمیں شرکت کی۔

تازہ ترین