• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آجکل رزلٹ کا موسم چل رہا ہے کبھی میڑک تو کبھی ایف اے اور کبھی ڈگری لیولز کا رزلٹ پے در پے آ رہا ہے جسکے بعد تمام طلبہ و طلبات کا رخ کالج اور یونیورسٹیوں کی طرف ہو گیا ہے لیکن افسوس کم معلومات اور ناآگاہی کی بنا پر بہت سے طلبا غلط مضامین کا انتخاب کرتے ہیں جس کی اصل وجہ کیریئر کونسلنگ اداروں کا فقدان ہے۔ کیرئر کونسلنگ کی آج کے دور میں تعلیمی میدان بہت اہمیت و ضرورت ہے اس کی مدد سے نہ صرف طلباء صیحح مضامین کا انتخاب کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہیں ان مضامین کی اہمیت و مستقبل قریب کے بارے میں بھی اہم معلومات ملتی ہیں آج کے دور میں کیرئر کونسلنگ کا ادارہ یا کیریئر کونسلر کا ہونا بہت ضروری ہے تاکہ نئے آنے والے طالبات کی صیحح راہنمائی حاصل ہوسکے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ اس اہم مسئلہ پر بھی کچھ اقدامات اٹھائے۔
(شیبالودھی )
(shibalodhi@gmail.com)

تازہ ترین