• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی دوسروں سے مل جل کر کامیابیوں کا سفر جاری رکھے، چوہدری محمد ایوب

لوٹن (شہزاد علی) مئیر لوٹن کونسلر چوہدری محمد ایوب نے کہا ہےکہ کمیونٹی انٹی گریشن پر بھرپور توجہ دے ۔ مقامی ہوسٹ کمیونٹیز، انگریزوں کے ساتھ اور دیگر کمیونٹیز کے ساتھ مل جل کر ایک ملٹی کلچرل ماحول کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے کامیابیوں کی طرف اپنا سفر جاری و ساری رکھے۔ وہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ راجہ زبیر اقبال کیانی اور چند دیگر عمائدین کی جانب سے بروز پیر 21اگست کی شب مقامی ریستوران میں پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب ان کے میئر بننے کی خوشی میں منعقد کی گئی تھی۔ میئر نے کہا کہ برطانیہ میں کمیونٹی کی تعداد کےمطابق مزید ممبران پارلیمنٹ کی ضرورت ہے۔جبکہ مقامی کمیونٹیز کےساتھ بہتر انٹرایکشن کی بھی ضرورت ہے۔

اپنےمتعلق انہوں نے بتایا کہ وہ کوٹلی کے اپنے علاقے کے پہلے گریجویٹ تھے جبکہ ان کی ہمشیرہ بھی پہلی خاتون گریجویٹ تھیں۔ والدہ بیوہ تھیں جنہوں نے مشکل حالات میں انہیں تعلیم دلوائی اور یہ ماں کی دعائوں کا نتیجہ ہے کہ وہ آج لوٹن کے میئر کے عہدہ جلیلہ پر فائز ہیں۔ ان کی اہلیہ ایگزیکٹو کونسلر اور لیڈی میئرس محترمہ نسیم ایوب نے اس موقع پر جنگ سے بات چیت میں کہا کہ ان کے خاوند اور ان کی بہت عزت افزائی کی جارہی ہےاور وہ سب کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔ ۔میزبان نے کہا کہ یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ مقامی سیاست میں کمیونٹی کے کردار کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔اور چوہدری محمد ایوب کا میئر بننا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔اور آج کی اس تقریب میں ہم چوہدری محمد ایوب کے میئر بننے کی خوشیوں کو سیلبریٹ کر رہے ہیں۔

یہ فادر آف سٹی ہیں ۔ فرسٹ سیٹزن ہیں تقریب میں ڈاکٹر طاہر لون، کونسلرز: راجہ محمد اسلم خان، راجہ وحید اکبر اور طاہر ملک کے علاوہ بار ایسوسی ایشن ضلع کوٹلی کے سابق صدرملک اصغر سیٹھی، سابق سیکرٹری قانون آزادکشمیر شوکت اعوان ، لوٹن کے عمائدین پیر سید اعجاز محی الدین قادری ،سردار نفیس سرور، راجہ آصف خان، راجہ پرویز، چوہدری محمد شریف ، راجہ محمد یعقوب ، راجہ شفیق پلاہلوی ، چوہدری جہانگیر سماہنی، راجہ امجد فاروق، راجہ نویدخان، راجہ خالد، راجہ عابد ، سید عابد گیلانی ، سید حسین شہد سرور، شبیر ملک، ملک صادق سبہانی، سید اعجاز بخاری، ماسٹر راجہ نثارخان، راجہ مشتاق، راجہ رفیق، ممتاز بٹ، راجہ حنیف راجہ، شاہد زمان سرہوٹوی، سابق کونسلر محمد فاضل ضیاء۔ توقیر مرزا، سردار فاروق، صاحبزادہ چوہدری عزیز، ماسٹر راجہ سفیر، امیر قیصر داود اور ملک مسعود رانا سمیت کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

تازہ ترین