• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین سیدسلطان شاہ کی منظوری سے پانچویں بلائنڈ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں کیمپ کے لئےپاکستانی ٹیم کے 34کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کردیا ہے۔

کیمپ ہیڈ کوچ عبدالرزاق کی نگرانی میں 9 تا 15 ستمبر تک اوکاڑہ میں ہوگا۔ کھلاڑیوں میں عامر اشفاق، ظفر اقبال، ساجد نواز، محمد ایاز، ریاست خان، عبدالمنان، محمد آصف، احسن جیمز، محمد اسامہ،سیّد فخر عباس، فضل ہادی، محمد ایوب خان، معین علی، بدر منیر، مطیع اللہ، انیس جاوید، یاسر اندلیب، نثارعلی، ہارون خان، شاہ زیب حسن، ذیشان عباسی، محمدجمیل، ارسلان احمد، محسن خان، اسرار حسن، اعجاز، زاہداللہ، محمد عمران، محمد راشد، کامران اختر ،غلام اکبر، عرفان مجید، ثناءاللہ اور فصیح اللہ کے نام شامل ہیں۔

تازہ ترین