• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی کے ملازمین کو اعزازیہ ادا نہ کرنے کیخلاف احتجاج موخر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میونسپل سروسز، مشینری پول ،ملیریا کنٹرول اور فیومیگیشن کے فیلڈاسٹاف کو دوسال کا اعزازیہ ادا نہ کرنے کے خلاف کے ایم سی ہیڈآفس پر ہونے والا ہونے والا احتجاجی مظاہرہ دوروز کے لیے موخر کردیا گیا ۔

سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،مشینری پول کے چیئرمین لالہ عبدالجبار بلوچ ،صدر مشینری پول کیپٹن شبیر جدون ، محمد نذیر ،محمد صفدر اورراجہ عاصم شہزاد نے میٹروپولیٹن کمشنر اصغر عباس شیخ سے ہونے والی میٹنگ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمشنر نے دو روز کی مہلت اور جمعہ کو4بجے میٹنگ طلب کی ہے۔

تازہ ترین