• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے اے پی سی عجلت میں بلائی،غیر رسمی رابطہ کیا،سردار رحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار رحیم نے کراچی کے محب وطن عوام سے اپیل ہے کہ وہ فرقہ وارانہ اور لسانی سوچ رکھنے والی جماعتوں کو چھوڑ کرفکشنل لیگ کو جوائن کریں،نکشنل لیگ ملک سے محبت رکھنے والی جماعت ہے ، ملک کے لئے حروں نے قربانیاں دی ہیں ،فکشنل لیگ کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، ایم کیو ایم نے اے پی سی عجلت میں بلائی ، ہم سے غیر رسمی طور پر رابطہ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ بات سراسر غلط ہے کہ فکشنل لیگ یقین دہانی کے بعد شریک نہیں ہوئی ، ان خیالات کا اظہار انھوں نےکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سندھ اسمبلی میں فکشنل لیگ کے پارلیمانی لیڈر نند کمار گوکلانی، مرکزی چیف آرگنائزر کاشف نظامانی، سیکریٹری اطلاعات کریم بخش شیخ و دیگر موجود تھے ،سردار رحیم نے کہا کہ یہ اے پی سی عجلت میں بلائی گئی ، ہم سے غیر رسمی طور پر رابطہ کیا گیا ،سندھ کی تیسری بڑی جماعت کے ساتھ اس طرح رابطہ درست نہیں تھا ، ہم نے پھر بھی باضابطہ ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے رابطہ کرکے انہیں فکشنل لیگ کی عدم شرکت سے آگاہ کیا ، شاید انکے مقاصد کچھ اور ہوں ،اگر انکے مقاصد ایم کیوایم کے تینوں دھڑوں کو ایک کرنا تھا تو یہ خوش آئند بات ہے ، یہ ملک خصوصا کراچی کے لئے بہتر ہوگا ، ہم یہ بھی خواہش رکھتے ہیں کہ وہ اپنی صفوں سے پاکستان مخالف نعرہ لگانے والوں کو باہر نکالیں ، ملک دشمن قوتیں خواہ وہ بیرون ملک ہوں یا اندر بیٹھ کر سازش کررہی  ہوں وہ ناکام ہونگے ۔

تازہ ترین