• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان،تاجکستان کاشہری ہوابازی میں تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان اور تاجکستان نے شہری ہوابازی کے شعبہ میںتعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد اورپاکستان میں متعین تاجکستان کے سفیر شیر علی جونو کے مابین ملاقات میں کہی گئی ۔

تاجک سفیر نے مشیرہوابازی سےاسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی ،ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مزید بہتری ، سیاحت اور شہری ہوابازی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلقہ مختلف امور پر گفتگوکی گئی۔

تازہ ترین