• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکنٹا ئل ایکسچینج میں 8.954 بلین روپے کے سودے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں 8.954 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جن کی مجموعی تعداد 16,320 رہی۔جبکہ پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,014 کی سطح پر بند ہوا۔پی ایم ای ایکس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سودے سونےکے ہوئے جن کی مالیت 5.486 بلین روپے تھی۔

جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.004 بلین روپے، ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.016 بلین روپے،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 289.994 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 99.344 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 27.204 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 16.051 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 14.092 ملین روپے رہی۔

تازہ ترین