• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی میں پانی کی عدم فراہمی گندگی کیخلاف مکینوں کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی ،گٹر لائنوں اور سڑک کی ٹوٹ پھوٹ پر علاقہ مکینوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بند کردیا جسکے باعث یو پی موڑاور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا،تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کےمختلف سیکٹرز میں گندگی کا ڈھیر لگ گیا ،گٹر لائینوں اور گلیوں کی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث جگہ جگہ سیوریج کا پانی جمع ہونے کی شکایت سننے کو بلدیاتی عملہ تیار ہی نہیں ہے جس پر علاقہ مکین نے شدید احتجاج کر تے ہوئے یوپی موڑ پر مظاہرہ کیا اور سڑک کو تمام ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔  بعد ازاں پولیس نے سڑک کو کھلوایا۔

تازہ ترین