• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کربلا کی داستان شجاعت سے درس حریت ملتا ہے،علامہ ناصر عباس

کراچی (پ ر) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں نواسہ رسول اور ان کے اصحاب نے جو قربانیاں پیش کیں ہمارے لیئے اسو ہ حسنہ کی حیثیت رکھتی ہیں،کربلا کے شہداء کی داستان ہائے شجاعت سے ہم کو درس حریت و آزادی ملتا ہے یہ کربلا ہی ہے جو آزادی کا پیغام دیتی ہے،کربلا کا درس ہے کہ بصیر ت و آگاہی اور شعور و فکر کو بلند و بیدا ر رکھا جائے ورنہ جہالت و گمراہی کے پروردہ ہر جگہ ایسی ہی کربلائیں پیدا کرتے رہیں گے۔ نواسہ رسول کی قربانی آج چودہ صدیاں گذر جانے کے بعد بھی اسی انداز میں یاد رکھی جاتی ہے۔

تازہ ترین