• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہزار اٹھارہ کےانتخابات نئی مردم شماری کےمطابق کرائے جائیں، جلال شاہ

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)سندھ یونائیٹڈ پارٹی  کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن جیسی سندھ دشمن وبا پیپلزپارٹی اور ان کی قیادت ،وزراء ،مشیروں اور افسروں کی شکل میں سندھ پر مسلط ہے،فنانس منسٹری میں کرپشن کر کے آصف زرداری تک حصہ پہنچانے والے شخص کو وزیراعلیٰ سندھ بنایا گیا ، 2018 ء کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا بھرپور مقابلہ کریں گے،نئی حلقہ بندی نئی مردم شماری کے مطابق کی اور عام انتخابات بھی اس کے مطابق ہونے چا ہئیں ،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نیا مالیاتی ایوارڈ بھی نئی مردم شماری کے مطابق دیا جائے ، نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں تاہم سندھ میں کرپٹ  وزراء ،مشیر اور افسروں کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھایا گیا تو ہم سمجھیں گے کہ یہ آپریشن فقط ایک فرد کے خلاف ہے۔وہ پارٹی اجلاس کے بعد حیدر منزل میں  پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

تازہ ترین