• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران موثر پٹرولنگ ڈیوٹی سے امن و امان کو قائم رکھیں:ایس پی پٹرولنگ پولیس

 ملتان(سٹاف رپورٹر) ایس پی پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن ہما نصیب نے جملہ ڈی ایس پی ملتان ریجن ، انچارجزو جملہ ملازمان پٹرولنگ پوسٹس ،ملتان ریجن کو محرم الحرام کے سلسلہ میں سکیورٹی پلان مرتب کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ دوران محرام الحرام افسران و ملازمان کی ہر قسم کی چھٹیاں  بند ہو نگی اور ان ایام میں ملازمان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے،پوسٹس ہائے کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔مزید براں انہوں نے پٹرولنگ افسران اور ملازمان کو ہدایت کی کہ مجلس اور جلسہ والی جگہ کی نگرانی کی جائے اورپٹرولنگ پوسٹ کے گردونواح میں کوئی گاڑی کھڑی نہ ہونے دی جائے گی۔دریں اثناء ایس پی پٹرولنگ پولیس ، ملتان ریجن نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس مقامی پولیس اور ضلعی کنٹرول روم سے رابطہ میں رہے اوربیٹ میں واقع سرکاری تنصیبات و عمارات کی سکیورٹی کو با قاعدگی سے چیک کریں۔جلوس ہائے کی گزر گاہوں کی رکاوٹیں دور کرائی جائیں  ، انہوں نے پٹرولنگ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بیٹ ایریا میں واقع بس سٹاپس ،سکولز ، کالجز ،مساجد ،امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی کو مزیدبہتر کریں اور اِن مقامات کے ارد گرد موثر پٹرولنگ کریں اور جرائم پیشہ عناصر اور لوگوں پر کڑی نظر رکھیں۔
تازہ ترین