• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ نہ دینے پر ہراساں کرنے پر ایس ایچ او چہلیک سے جواب طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج  نے بھتہ نہ دینے پر پولیس اہلکار کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر ایس ایچ اوتھانہ چہلیک سے 25 ستمبر کو جواب طلب کرلیاہے، فاضل عدالت میں ملتان کے محمد مسعود نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے گھنٹہ گھر کے چوک پر ایک ہوٹل بنارکھا ہےجبکہ ہوٹل چلانے کے عوض اے ایس آئی تھانہ چہلیک محمد جاوید اسے غیرقانونی طور پر بھتہ مانگ رہا ہے جبکہ ادا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے  ہڑپہ ٹال پلازہ پر جعلی پرچی کے ذریعے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کےمقدمہ میں ملوث 8 ملزموں سپروائزر ٹال پلازہ ہڑپہ تنویر احمد ، شفٹ سپر وائزر ثمریز عباس اورذیشان شفیق،  کاؤنٹنگ مین علی رضااورمحمد شفیق  ، کیبن سٹاف  آصف اقبال،  محمد سلیمان اورپرائیوٹ ٹیکنیشن فقیر حسین کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرنےکاحکم دیاہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم فاروق کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج  نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزموں بلال احمد اور اقبال کو 20،20 ماہ قید اور 20،20 ہزارروپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج  نے منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم  غلام مرتضٰی کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج  نے بوگس چیک دینے کیخلاف درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ  کینٹ سے 3 اکتوبر کو جواب طلب کرلیاہے، فاضل عدالت میں ملتان کے محمد ایوب نے درخواست دائر کی تھی۔
تازہ ترین