• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان ملتان پہنچ گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان گزشتہ روز ملتان پہنچ گئے،یونین عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا ، وہ آج 10بجے دن لیبر ہال شاہ رکن عالم کالونی میں ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کریں گے اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں جبکہ رات8بجے وہ کوئٹہ کے لئے روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ ہائیڈرو یونین کی جنرل باڈی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
تازہ ترین