• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی وزیراعظم کا پاکستان مخالف بیان بھارت کی بڑی کامیابی ہے، ماہرین

ٹوکیو (عرفان صدیقی) 17؍ ارب ڈالر کا بلٹ ٹرین منصوبہ ، پاکستان مخالف بیان اور سول ایٹمی تعاون کے حوالے سے جاپانی وزیراعظم کا دورہ بھارت تاریخی قرار دیا جارہا ہے اور سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ جاپانی وزیراعظم کا پاکستان مخالف بیان بھارت کی بڑی کامیابی ہے ۔ واضح رہے کہ جاپان کی جانب سے کراچی سرکلر ریلوے سمیت کئی اہم منصوبوں کو پاکستان میں ناسازگار حالات کی بناء پر روک دیا گیا تھا جبکہ اسی طرح کے کئی منصوبے جاپان کی جانب سے بھارت میں شروع کیے جاچکے ہیں جس میں سول ایٹمی تعاون بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

علاوہ ازیں جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کا دورہ بھارت نہ صرف جاپان بلکہ بھارت میں بھی تاریخی قرار دیا جارہا ہے اس دورے میں جاپان کی جانب سے بھارت میں 17؍ ارب ڈالر کے گجرات سے ممبئی تک 508؍ کلومیٹر طویل بلٹ ٹرین کے معاہدے پر دستخط ہوئے جبکہ 80؍ فیصد رقم یعنی تقریبا 15؍ ارب ڈالر جاپان صرف صفر اعشاریہ ایک فیصد پر قرض کے طور پر ادا کرے گا جو بھارت کو اگلے پچاس سال میں واپس کرنا ہوں گے اور صرف 20؍ فیصد رقم بھارت خرچ کرے گا۔ جاپان سول ایٹمی تعاون پر بھی بھارت کے ساتھ جلد عملدرآمد شروع کرےگا صرف یہی نہیں بلکہ بھارت جاپانی وزیر اعظم سے پاکستان مخالف بیان بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔

تازہ ترین