• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی زمین کا پرانا ریکارڈ نئے ڈیجیٹل آن لائن سسٹم میں تبدیل

اسلام آباد(مہتاب حیدر) پنجاب نے ورلڈ بینک سے ملنےوالی اضافی 7کروڑ ڈالرز امداد سے 5سال کے دوران صوبے بھرکی زمین کا پرانا ریکارڈ نئےڈیجیٹل آن لائن سسٹم میں تبدیل کردیا ہے اورپرانے ریکارڈ کے10ملین صفحات کو بھی اسکین کرلیاگیاہے جس کے ساتھ ہی پنجاب بھر کے5کروڑ 50لاکھ زمین مالکان کا ریکارڈ آن لائن ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف زمین مالکان کی زمین کی قیمت بڑھنے میں مدد ملی بلکہ ساتھ ہی ان خواتین اور غریب کسانوں کو مختار کردیا ہے جن کے زمینی حقوق کو پرانے ریکارڈ کے تحت ضروری تحفظ نہیں ملتا تھا۔
تازہ ترین