• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر فاروقؓ کا دور خلافت عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہے، ثروت قادری

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ سیدنا عمر فاروقؓ عدل و انصاف کے پیکر تھے، آپ کی زندگی اور دورخلافت عالم اسلام کے لئے مشعل راہ ہے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ 47ممالک کے حاکم تھے آپ کے عہد میں امن و امان کی صورتحال تاریخ کی عظیم مثال ہے،مغربی ممالک آپ کو ماڈل تصور کرتے ہیں اور آپ کے دور خلافت پر عمل کرتے ہوئے ترقی کی منازل طے کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکز اہلسنت پر سیدنا عمر فار وقؓ کے یوم کے موقع پر مرکز اہلسنت پر علاقائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ حکمران سیدنا عمر فاروقؓ کے عہد خلافت پر عمل درآمد کریں اور ان کے نقش قدم پر چلیں تو دہشتگردی سمیت ملک سے تمام مصنوعی بحرانوں کا خاتمہ ہوجائے گا اور مغربی ممالک کے اشاروں پر چلنے کے بجائے پاکستان خودکفیل ملک بن سکتاہے۔
تازہ ترین