• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا ،میچ فکسنگ کیس، آئی سی سی کی تحقیقات جاری

دبئی ( جنگ نیوز) سری لنکا میں مبینہ میچ فکسنگ کیس سنگین ہوتا جارہا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معاملے کی باقاعدہ انکوائری شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں ہفتے کے روز آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے دو افسران نے اچانک آر پریماداسا اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں آئی لینڈرز پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل حتمی تیاریوں میں مصروف تھے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ سلسلہ پیر تک جاریرہے گا۔ عالمی تنظیم کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی چند حالیہ شکستوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس متعلق کرکٹ سری لنکا کے آفیشل کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے ازخود کارروائی پر خوش ہیں ، معاملے کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔ سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس کوئی ایسی معلومات ہے جو تحقیقات میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے تو ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ رابطہ کرے۔ دوسری جانب سابق فاسٹ بولر اور سلیکٹر پرمودیا وکرماسنگھے نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے کھلاڑیوں کے خلاف کبھی الزامات نہیں لگائے۔

تازہ ترین