• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی دھمکی کا ردعمل، فٹبال کے امریکی کھلاڑیوں کا قومی ترانے کے دوران گھٹنوں پر بیٹھ کر احتجاج

Todays Print

کراچی(نیوزڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کے بعد فٹبال کےاسٹار امریکی کھلاڑیوں نے لندن میں میچ کھیلنے سے قبل قومی ترانے کے دوران گھٹنوں پر بیٹھ کر احتجاج کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو ریلی سے خطاب میں حامیوں سے کہا تھاکہ کیا آپ یہ نہیں دیکھنا پسند کرینگے کہ جس این ایف ایل کے ان کھلاڑیوں کو ان کی ٹیموں سے نکال دیاجائے جنہوں نے امریکا اور ہمارے پرچم کی توہین کی ہو۔

امریکی صدر کے اس بیان کے بعد گزشتہ روز لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ سے قبل امریکی قومی ترانے کےدوران جیکسنوائل جیگوارز اور بلٹیمور ریونز کے کھلاڑی احتجاجاً اپنے گھٹنوں پر بیٹھ گئے۔ واضح رہے کہ سیاہ فام امریکیوں کے ساتھ ناروا سلوک کےخلاف امریکی کھلاڑی کولن کیپرنک کی جانب سے گزشتہ سال قومی ترانے کے دوران گھنٹوں پر بیٹھ کر احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد اس طرح کے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تازہ ترین