• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی مردم شماری ، ڈیرہ ڈویژن کی آبادی میں 45لاکھ افراد کا اضافہ

Todays Print

ڈیرہ غازیخان(ملک سراج احمد )2017کی مردم شماری کے مطابق ڈیرہ ڈویژن کی آبادی میں 45لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے خواجہ سراؤں کی تعداد بھی بڑھ گئی،سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے۔ڈویژن بھر میں آبادی میں سب سے زیادہ اضافہ ضلع مظفر گڑھ میں ہوا ہے ۔ڈویژن کے چاروں اضلاع میں خواجہ سراوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 2017کی مردم شماری کے اعدادوشمار سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ۔

اس ضمن میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن جو کہ چار اضلاع ڈیرہ غازی خان ،مظفر گڑھ ،لیہ اور راجن پور پر مشتمل ہے کی آبادی کے ابتدائی اعدادوشمار جاری کردئیے گئے ہیں ۔اس ضمن میں 1998کی مردم شماری کے مطابق ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی مجموعی آبادی 65لاکھ تین ہزار پانچ سو نوے تھی جو کہ 45لاکھ اضافہ کے ساتھ 1کروڑ 10لاکھ چودہ ہزار تین سواٹھانوے ہوگئی ہے ۔

تازہ ترین