• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں اسلحے کی بے شمار دکانیں ہیں۔
طرح طرح کے ہتھیار خریدے جا سکتے ہیں۔
میں نے بھی ایک دکان سے خریداری کی۔
’’میرے گارڈز کے لئے جدید آٹومیٹک بندوقیں!‘‘
میں نے مطالبہ کیا۔
’’مل جائیں گی۔‘‘
دکان دار نے نوٹ کیا۔
’’بلٹ پروف جیکٹس،
بکتر بند گاڑیاں،
اندھیرے میں دیکھنے والے چشمے۔
ٹوئیٹر اکاؤنٹ والا فون۔
سازش کی بُو سونگھنے والی ناکیں۔‘‘
میں نے لکھوایا۔
’’کچھ اور؟‘‘
اس نے پوچھا۔
’’ہاں۔ ایک کلہاڑی بھی چاہئے۔‘‘
میں نے آنکھ ماری۔
دکان دار نے حیران ہو کر پوچھا،
’’کلہاڑی کا کیا کریں گے؟‘‘
میں نے کہا،
’’اپنے پیر پر ماروں گا۔‘‘

تازہ ترین