• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر امتیاز الحسن کے انتقال پر مختلف دینی وسماجی رہنمائوں کی تعزیت

برمنگھم/مانچسٹر(نمائندگان جنگ/پ ر) زعمائے جماعت اہلسنت برطانیہ کی جانب سے علامہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری صاحب اور پیر سلطان نیاز الحسن قادری کے بھائی ڈاکٹر امتیاز الحسن قادری کی وفات پر اظہار تعزیت ودعائے مغفرت کی ہے۔ علامہ مفتی گل رحمان قادری ،علامہ خلیل احمد حقانی ،علامہ پیر مصباح المالک لقمانوی ،علامہ الشیخ غلام ربانی افغانی ،علامہ مفتی محمد نصيرالله نقشبندی،پیر طیب الرحمان قادری ،علامہ مفتی یار محمد قادری ،علامہ رسول بخش سعیدی،علامہ پیر ظہیرالدین صدیقی علامہ محمد حنیف حسنی ،علامہ حافظ محمد سعید مکی علامہ محمد شعیب چشتی ،علامہ پیر محمد عمران ابدالوی،علامہ ضیا ءالاسلام ہزاروی ،علامہ مفتی عبدالشکور ہزاروی علامہ پروفیسر حافظ محمد اکرم علامہ محمد انور قمر ،علامہ اعجاز احمد شامی ،علامہ حامد قدوس ہاشمی ، ڈاکٹر انوار المالک لقمانوی علامہ حافظ محمد عبدالله سلطانی ، علامہ حافظ محمد عبدالله سیالوی ،علامہ حافظ محمد اکرم نقشبندی ،علامہ قاری محمد یونس نقشبندی ،علامہ محمد یوسف قمر ،علامہ حافظ غلام رسول نقشبندی ،علامہ الشیخ مفتی محمد منور عتیق نقشبندی،علامہ حافظ عنایت علی ،علامہ قاری فرحان صدیقی ،علامہ شاہ جہان مدنی ،علامہ مفتی فضل قیوم سبحانی ،علامہ خورشید عالم ،علامہ صاحبزادہ محمد حماد صدیقی ،حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ،علامہ حافظ محمد شفیق نقشبندی ،مفتی محبوب الرحمن قادری صاحبزادہ مطلوب الرحمان قادری، علامہ نیاز احمد صدیقی، علامہ صاحبزادہ حسنین صدیقی،صوفی انصر رحمان صدیقی ،قاری تنویراقبال قادری ،حافظ محمد بلال سہروردی، حافظ ناصر صدیقی ،قاری شبیر حسنی اوردیگر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما ئے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمایے اوران کے پسماندگان کو یہ صدمہ عظیمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔علاوہ ازیں اسلامک سٹڈی سرکل مانچسٹر کاتعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں جماعت اہلسنت کےراہنماؤں علامہ غلام ربانی افغانی ،علامہ محمد شاہجہان مدنی ،ایم ایم عالم ،سید مخدوم شاہ،خرم چوہدری ،عمران رضا گولڑوی ،منظر چوہدری اور دیگر معززین شہر نے شرکت کی ۔تعزیتی اجلاس میں سلطان باہو ٹرسٹ کےبانی اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ سخی سلطان باہو پیر سلطان فیاض الحسن قادری اور پیر نیاز الحسن قادری کے برادر اصغرصاحبزادہ ڈاکٹر امتیاز الحسن قادری اور علامہ نور حسین قادری کی دختر نیک اختر اور علامہ افتخار چشتی کی اہلیہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دونوں مرحومین کی زندگی دینی وسماجی خدمت سے عبارت تھی اور برطانیہ میں انکی دینی وسماجی خدمات کو مذہبی حلقوں میں تادیر یاد رکھا جائے گا۔سید مودودی فائونڈیشن کے چیئرمین محمد غالب، ایگزکٹیو کونسل کے ممبران علامہ سرفراز مدنی، بیرسٹر رشید مرزا، ڈاکٹر خرم بشیر، عبد الکریم ثاقب، حافظ محمد ادریس نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی ۔
تازہ ترین