• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر میں دکانوں کے تالےتوڑنے پر تاجر جمعہ کو ہڑتال کریں گے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ) ضلع ملیر کے علاقےمیمن گوٹھ کے مین بازار میں دن دہاڑے مسلح افراد کی لوٹ مار اور فائرنگ کے باعث دکاندارد پریشان ہوگئے ، امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث کاروباری سر گر میاں کم ہوگئی ہیں گاہکوں میں بھی خوف و ہراس پایا جاتا ہے،گزشتہ ایک ہفتے میں 8 دکانوں پر وارداتیں ہوچکی ہیں ، ملیر کے تاجروں نے صورتحا ل کنٹرول نہ کرنے پر جمعہ کو ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا ہے ،ملیر کے تاجروں حاجی محمد حنیف میمن، حاجی عبدالغنی، حاجی اشتیاق، محمد وارث، محمد نور، عبدالحفیظ، عبدالصمد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملیر میمن گوٹھ میں امن امان کی صورتحال بہت خراب تاجروں کو کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال فورا بہتر نہیں کی تو جمعہ کو احتجاجاً ہڑتال کریں گے۔
تازہ ترین