• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی مظلوموں کے مسائل حل کرنے کیلئے کمربستہ ہے، شاہی سید

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی مظلوموں کے مسائل حل کرنے کے لیے کمر بستہ ہے ہماری دیرینہ خواہش ہے کہ خاص کر پختون ہر حوالے سے مضبوط و توانا ہوں، کوئی بھی اپنے بچوں کو معذور دیکھنا گوارا نہیں کرسکتا، مگر یہ المیہ ہے کہ ہمارے بچے ایسی بیماری کی وجہ سے زندگی بھر کے لیے معذور ہورے ہیں جس کا باقی دنیا نے خاتمہ کردیا ہے جس سے بچائو انتہائی آسان ہے، باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں سینیٹر شاہی سیدنے کہا ہے کہ میں تمام شہریوں خاص طور پر پختونوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کی صحت اور زندگی کا تحفظ یقینی بنائیں،ان کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں،پولیو کے دو قطروں کے حوالے سے پائے جانے والے شکوک و شبہات بالکل بے بنیاد ہیں ،یہ قطرے قومی ادارہ صحت سے تصدیق شدہ اور بے ضرر ہیں لہٰذا جب بھی پولیو کی ٹیم آپ کے گھر آئے تو ان سے بھر پور تعاون کریں تاکہ ہمارے بچے تاحیات معذوری سے بچ سکیں اور ہمارا ملک پولیو سے پاک ہوسکے ۔
تازہ ترین