• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی فاٹا کے مسئلہ پر عوامی امنگوں کی ترجمانی کررہی ہے،قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی فاٹا کے مسئلہ پر عوامی امنگوں کی ترجمانی کا فریضہ ادا کر رہی ہے، فاٹا کے عوام کی تائید و حمایت کے بغیر کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا، کراچی ایک بارپھر ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن رہا ہے،حکومتی رٹ نظر نہیں آتی، وہ اتوار کو لاہور، سوات اور اسلام آباد کے دس روزہ دورے سے واپسی پر مولانا محمد بلال سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال، حافظ نعیم اللہ کے والداور میٹرول میں حاجی اشتیاق کے جواں سال داماد کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مقامی ہسپتال میں مفتی محمد نعیم کی عیادت کے موقع پر جماعتی کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر الخیر ٹرسٹ العالمی کے چیئر مین حاجی محمد ادریس ، بابائے جمعیت محمد الیاس خان، مولانا احتشام الحق، مولانا شاکر اللہ، ناصر خان، فضل الہی، مولانا مشتاق زاہد ، ملا مسکین ، محمد سعید اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے فاٹا قبائل یوتھ کانفرنس میں فاٹا کے مستقبل کیلئے جامع حکمت عملی وضع کردی ہے، انہوں نے کہا کہ فاٹا کی ایک طویل تاریخ ہے فاٹا کے عوام نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ہر چیز پر مقدم رکھا ہے، قاری محمد عثمان نے کہا کہ کراچی مسائلستان بن کر رہ گیا ہے ۔کراچی جومنی پاکستان ہے میں ایک بار پھر بدامنی لوٹ مار قتل و غارت گری نے عوام کو خوف ہراس میں مبتلا کردیا ہے۔
تازہ ترین