• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورجانے والے تارکین کی ایس ایس پی میرپور بہت مدد کرتے ہیں

لندن (مجتبیٰ علی شاہ)ممتاز کاروباری شخصیت اور سماجی رہنما محبوب لطیف نے کہا ہے کہ ایس ایس پی میرپور نے ہمیشہ دیارغیر میں رہنے والے تمام لوگوں کی ہرممکن مدد کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف بزنس مین برطانیہ محبوب لطیف نے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرپور میں جرائم کے خاتمہ میں عرفان سلیم نے اہم کردار ادا کیا ہے اور تمام علاقوں کے پولیس اسٹیشنز اور متعلقہ ایس پی صاحبان کو عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے اور خاص طور پر اوورسیز کمیونٹی کی دیکھ بھال کے لئے جو اقدامات کئے ہیں انکی مثال نہیں ملتی۔ محبوب لطیف نے کہا کہ مجھ سمیت بے شمار لوگ ایسے ہیں جنکے ساتھ میرپور آزاد کشمیر میں مختلف جرائم پیشہ افراد نے برا سلوک کیا۔ میرے بھائی کو قتل کیا گیا مگر عرفان سلیم اور ان کی ٹیم نے ہمیں انصاف دلوانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا اور انصاف کو یقینی بنایا۔ محبوب لطیف نے کہا کہ اگر پاکستان اور آزاد کشمیر میں تمام اداروں کے آفسیران اسی طرح محنت اور دیانت داری سے عوامی مسائل حل کریں تو یقیناً ہمارے معاشرے میں سے برائی مکمل ختم ہوجائے گی۔
تازہ ترین