• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس اور الفتح نے مصالحتی معاہدے میں امریکی مداخلت مسترد کردی

کراچی (نیوز ڈیسک) فلسطینی تنظیموں الفتح اور حماس نے متحدہ حکومت کے معاہدے پر عملدرآمد کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مصالحتی معاملے میں امریکی مداخلت مسترد کردی ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب برائے عالمی مذاکرات کار جیسن گرین بلاٹ کا کہنا تھا اگر حماس متحدہ فلسطینی حکومت میں شمولیت چاہتی ہے تو اسے ہتھیار پھینکنا ہوں گے۔ حماس نے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے بلیک میل کرنا چاہتا ہے اور اس معاملے پر اسرائیل کے موقف کی حمایت کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلسطین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ دوسری جانب فتح کے ترجمان اسامہ قواسمیہ نے الجزیرہ کو بتایا کہ مصالحتی معاہدہ فلسطین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس سے امن قائم ہوگا۔ انہوں نے امریکی عہدیدار کے بیان پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ حماس کے ساتھ 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام پر معاہدہ ہوا ہے جو کہ عالمی قانون کے مطابق ہے۔
تازہ ترین