• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،عائشہ باوانی ٹرسٹ کیس کی سماعت مکمل،عائشہ باوانی کالج 2019 تک سندھ حکومت کے سپرد

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے حکومت سندھ اور عائشہ باوانی ٹرسٹ کے تنازع کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عائشہ باوانی کالج 2019 تک سندھ حکومت کے سپرد کردیا ہے۔ عدالت نے انتظامیہ کو گورنمنٹ عائشہ باوانی کالج میں مزیدنئے داخلے کرنے سے روکتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عائشہ باوانی ٹرسٹ نئے نام سے رجسٹرڈ کرایا جا سکتا ہے جبکہ دو سال کے بعد کالج سے ٹرسٹ کا نام ہٹادیا جائے۔ عدالتی احکامات پر سندھ حکومت کی جانب سے عائشہ باوانی ٹرسٹ کو 85 لاکھ کا چیک بھی دے دیا گیا ۔
تازہ ترین