• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ضلع کچہری راولپنڈی کی مختلف عدالتوں نے قتل کے ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے بجلی چوری سمیت دو مقدمات میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے تھانہ صدر بیرونی میں درج قتل کیس کے ملزم محمد اکمل کو فریقین میں صلح ہونے پر بری کر دیا جبکہ یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز احمد بٹر نے تھانہ رتہ امرال میں درج قتل کیس میں نامزد ملزم وسیم کی درخواست ضمانت ایک لاکھ کے مچلکہ پر منظور کر لی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی علی رضا اعوان نے تھانہ کینٹ میں درج بجلی چوری کے مقدمہ میں ملزم منظور خان کی درخواست ضمانت پچاس ہزارکے مچلکے پر منظور کی۔
تازہ ترین