• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا رائٹس اسکینڈل ، پی ایس جی چیف الخلیفی سے 25اکتوبر کو باز پرس ہوگی

پیرس (نیوز ڈیسک) پیرس سینٹ جرمین کلب کے صدر اور قطری میڈیا ہائوس کے چیف نصیر الخلیفی سے سوئس پراسیکیوٹر25اکتوبر کو بازپرس کریں گے۔ ان کا نام ورلڈ کپ میڈیا رائٹس کے لئے ہونے والی تحقیقات میں سامنے آیا ہے جس پر فیفا کے سابق جنرل سیکرٹری جیروم والکے بھی ملوث بتائے جاتے ہیں۔ ان کیخلاف یہ تحقیقات رواں برس مارچ سے جاری ہیں لیکن اب نصیرالخلیفی سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔ یہ بات ان کے وکیل نے میڈیا کو بتائی۔ قطر سے تعلق رکھنے والے نصیر رواں ہفتے سوئس اٹارنی جنرل کے دفتر میں پیش ہوں گے۔ اگرچہ انہوں نے کسی بھی قسم کے کرپشن الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔
تازہ ترین