• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر شیخ سربلند کا اظہار مسرت

لندن (جنگ نیوز) سماجی شخصیت شیخ سربلند نے سری لنکا کے خلاف پاکستان ٹیم کی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ٹیم جس طرح متحد ہو کر کھیل رہی ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی امام الحق کی طرف سے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنانے سے اس کی صلاحیت سامنے آگئی ہے، حالانکہ امام الحق کے انتخاب پر لوگ اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے تھے لیکن اس نے اپنی کارکردگی سے تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے ہیں جب کہ نوجوان بالر حسن علی مختصر وقت میں ہی ایک روزہ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی پر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جوکہ خوش آئند ہے۔
تازہ ترین