• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد پر فردجرم نے دورآمریت کی یادتازہ کردی،مریم نواز

Todays Print

لاہور(آئی این پی ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والد پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونے کی خبر نے دور آمریت کی یاد تازہ کردی۔ 1999میں والدہ کے ساتھ پشاور کے ایک جلسے میں تھی تو ایسی ہی خبرآئی تھی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر فرد جرم عائد ہونے کی خبر دیکھ کر آمریت کا دور یاد آگیا ۔

مریم نواز نے کہا کہ اس خبر سے مجھے آمریت کا وہ دور یاد آیا جب میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ 1999 میں پشاور میں جلسے میں شریک تھی اور ایسی ہی خبر آئی تھی۔

تازہ ترین