• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا ن لیگ اور پی پی کے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز لینے کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد (طاہر خلیل)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف ممنوعہ ذرائع سے فنڈز لینے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہمارے اکاونٹس کی جانچ پڑتال ہورہی ہے دونوں جماعتوں کے اکاونٹس کی بھی چھان بین کی جائے، پی ٹی آئی کے فرخ حبیب کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بیرون ملک ممنوعہ ذرائع سے فنڈز اکٹھے کیے۔ ن لیگ کے اکاونٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے کچھ نہیں بتایاگیا۔ 2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 1 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کیے مگر ان فنڈز کے ذرائع کا بھی کچھ معلوم نہیں، ن لیگ نے برطانیہ میں لیمیٹڈ کمپنی کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں ظاہر کی ہیں نہ ہی پیپلز پارٹی نے امریکہ میں اپنی نجی کمپنی کی تفصیلات بتائیں۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے بینک اکاونٹس منجمند کرنے اور انتخابی نشان پر پابندی عائد کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
تازہ ترین