• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروقت انتخاب ہی حقیقی احتساب کا راستہ ہے،ملک مظہر

سلائو( پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن سلائو کے صدر ملک مظہر نے کہا کہ انتخاب سے پہلے احتساب کا نعرہ لگانے والے شکست خوردہ عناصر ہیں ۔بروقت انتخاب ہی حقیقی احتساب کا راستہ ہے۔ عوام سے احتساب کا حق چھن کر شکست خوردہ عناصرچور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے عوام کے مسترد کردہ عناصر احتساب احتساب کا راپ الاپنا شروع کر دیتے ہیںکیونکہ پاکستان کے عوام میاں نواز شریف کو ملک کی ترقی کے لئے اپنی اُمیدوں کا مرکز سمجھتے ہیںاور پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ن کو انتخابات میں جس بھر پور طریقے سے کامیابی سے ہمکنار کرتے ہیں اُس سے مفاد پرست عناصر کی ملک دشمن اُمیدوں پر پانی پھر جاتا ہے ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں کا آغاز ہو چکا ہے لیکن انشااللہ پاکستان کے عوام بیدار ہیں اور عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے عزائم کو ناکام بنانے کا تہیہ کر چکے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام نظریاتی کارکن میاں نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں متحد ہیں ۔
تازہ ترین