• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات، بچے سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد میں تیز رفتار ڈمپر کی زدمیں آکر نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے نمبر 2کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں نامعلوم 22سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا ہے، بلدیہ ٹائون نمبر 3میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر سڑک عبور کرنے والا 55سالہ سردار ولد فتح محمد شدید زخمی ہو گیا جو دوران علاج اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا،لیاری مرزا آدم خان روڈ لیاری جنرل اسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں 23سالہ نعمان ولد عبدالرشید شدید زخمی ہو گیا ،جس کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال لایا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج دم توڑ دیا ، مچھر کالونی محمد چوک کے قریب گھر کی چھت پر7سالہ ظفر کھیل کے دوران اچانک پائوں پھسلنے سے زمین پر گر کر شدید زخمی ہو گیا جس نے دوران علاج سول اسپتال میں توڑ دیا،علاوہ ازیں مچھر کالونی میں واقع ہوٹل پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 24سالہ جاوید بے ہوش ہو گیا جس کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی ۔متوفی اسی علاقے کا رہائشی اور ہوٹل میں ملازم تھا۔
تازہ ترین