• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ پبلک ہیلتھ خیرپور میں لاکھوں روپے کی خورد برد کا انکشاف

پیرجوگوٹھ ( نامہ نگار ) محکمہ پبلک ہیلتھ خیرپور میں لاکھوں روپے کی خرد برد کا انکشاف، ترقیاتی اسکیم پر ٹھیکیدار ایڈوانس رقم وصول کرکے غائب ہوگیا، حکام بالا خاموش تماشائی، علاقہ مکینوں نے نیب و دیگر اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، مختلف سیاسی سماجی تنظیموں نے ذمہ داران اور ٹھیکیدار کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر د یا تفصیلات کے مطابق پیرجوگوٹھ کے مختلف محلوں میں 70 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے ہونے والے سی سی بلاک کے کاموں میں بڑے پیمانے میں خوردبرد کے انکشافات ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ کے ذمہ داران اور ٹھیکیدار نے ملی بھگت کرکے خوردبرد کی ہے جبکہ ٹھیکیدار ایڈوانس رقم وصول کرکے غائب ہوگیا ہے جس پر عوام میں مایوسی پائی جارہی ہے سندھ حکومت کی نور نظر پالیسی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت نے اپوزیشن اراکین سندھ اسمبلی کے سالانہ ایم پی ایز فنڈ انہیں دینے کے بجائے اپنے ہارے ہوئے امیدواروں کو دیئے جس میں بڑے پیمانے پر خوردبرد ہوئی ہے۔علاقہ مکینوں نے محکمہ نیب اور حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں میں ہونے والی خورد برد کا نوٹس لیکر ملوث افراد کو قانوں کی گرفت میں لایا جائے تاکہ آئندہ عوام کا پیسہ عوام پر بہتر طرح سے خرچ ہوسکے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پبلک ہیلتھ خیرپور کے انجینئر ساجن مل اوپی ایس پر مقرر ہیں اور انکا نام او پی ایس لسٹ میں بھی درج ہے جبکہ انکی تقرری ایس ڈی او پیرجوگوٹھ ہے جنہیں انجینئر خیرپور کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔
تازہ ترین