• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال میں تین وائٹ واش شکست،سری لنکا نے بدترین ریکارڈ بنادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ میں سری لنکا کی بدترین کارکردگی کا سلسلہ پاکستان کے خلاف سیریز میں بھی جاری رہا۔ پاکستان سے سیریز سے قبل سری لنکا کو 2017 میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے ہاتھوں بھی کلین سوئپ کا منہ دیکھنا پڑا اور پاکستان کے خلاف شکست کے ساتھ ہی یہ ان کا رواں تیسرا کلین سوئپ ہے جو کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ جبکہ زمبابوے نے سری لنکا کو اس کے ہوم گرائونڈ پر تین دو سے شکست دی۔ اس سے قبل دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ایک سال کے دوران تین کلین سوئپ نہیں ہوئے لیکن 2017 میں جنوبی افریقا، بھارت اور پاکستان کے ہاتھوں کلین سوئپ کے ساتھ سری لنکا نے یہ بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
تازہ ترین