• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیت کا کریڈٹ پاکستانی بولنگ کو جاتا ہے، اظہر محمود

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ سری لنکا کی ٹیم کمزور ٹیم ہے۔ جیت کا کریڈٹ پاکستانی بولنگ کو جاتا ہے ۔ عامر کی غیر موجودگی میں عثمان شنواری نے حریف بیٹنگ کو آئوٹ کلاس کردیا۔ پیر کو میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اکثر نوجوانوں کے آئیڈیل وسیم ، وقار اور شعیب اختر ہیں۔ میں انہیں عمران خان کے بارے میں بتاتا ہوں۔ عثما ن خان کو پی ایس ایل میں دیکھا تھا،اس میں وکٹ لینے کی بھوک ہے۔
تازہ ترین