• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کی گرفتاری، سائلین فون پر منظر ریکارڈ کرتے رہے

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ سے شرجیل میمن کی ضمانت مسترد ہونے کی خبر عدالت میں آگ کی طرح پھیل گئی، گرفتاری کا منظر دیکھنے کیلئے وکلاء، سائلین اور عوام کی بڑی تعداد احاطہ عدالت کے اندر اور احاطہ عدالت کے باہر جمع تھی اور موبائل فون سے واقعے کو ریکارڈ کررہے تھے۔

جوں ہی شرجیل میمن کو گرفتار کرنے کا وقت قریب آیا تو ایک وکیل نےکورٹ بلڈنگ کے دروازے پر کھڑے ہوکر تقریر کرنا شروع کردی اور کہا کہ برے کاموں کا یہی انجام ہوتا ہے،کرپشن کرتے وقت لوگوں کو گرفتاری کا خیال نہیں ہوتا لیکن جب گرفتاری کا وقت آتا ہے تو ان کا خوف سے مارے برا حال ہوجاتا ہے۔ 

تازہ ترین