• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین،حسن نوازکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تیاری مکمل

Todays Print

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) نیب نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسین اورحسن نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی ہے ، اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو جلد باضابطہ درخواست بھیجی جائیگی تاہم اس کا دارومدار احتساب عدالت کی کارروائی پر ہے، احتساب عدالت کی طرف سے سابق وزیراعظم کے دونوں بیٹوں کو عدالت سے اشتہاری قرار دینے کے بعد ہی نیب کی طرف سے درخواست وزارت داخلہ کو بھیجی جا سکے گی ۔ نیب لاہور کی طرف سے ہیڈکوارٹر کو درخواست کا مسودہ موصول ہوگیا ہے، چیئرمین نیب احتساب عدالت کی کارروائی کے بعد ہی احکامات جاری کریں گے۔

تازہ ترین