• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی کا سری دیوی کی بیٹی کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام جاری

لاہور(ایجنسیاں) مایہ ناز پاکستانی اداکارہ سجل علی نے معروف بولی وڈ اسٹار سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ڈیبیو فلم’دھڑک‘کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سجل نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے جھانوی کپور کی ڈبییو فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔سجل نے مداحوں کے لیے جھانوی کپور اور فلم میں ان کے ساتھی اداکار ایشان کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، ’مجھے فخر ہے کہ جھانوی ڈیبیو فلم کر رہی ہے‘، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا، ʼمجھے یقین ہے کہ وہ کسی بھی اسٹار سے زیادہ بہتر کام کریں گی۔
تازہ ترین