• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت کے بغیر ہمارا دین کامل نہیں ہو سکتا،ڈاکٹر فضیل عیاض قاسمی

اولڈہم( تنویر کھٹانہ) خواجگان موہڑہ شریف کے سالانہ عرس مبارک اور میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں پروقار محفل کا اہتمام انجمن محبان طریقت انٹرنیشنل موہڑہ شریف کی جانب سے قاسمیہ زاہدیہ اسلامک سنٹر میں کیا گیا۔ محفل میں پیر ڈاکٹر فضیل عیاض قاسمی نے خصوصی بیان میں کہا کہ ختم نبوت پر کامل یقین کے بعد ہمارا ایمان کامل نہیں ہو سکتا۔ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے اور اس کا پیغام ہی امن ہے ہر مسلمان امن کا سفیر ہے۔ فیض آباد میں بیٹھے عاشقان رسول کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔ حضرت پیر جہاں زیب بادشاہ قاسمی ولی عہد سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف نے محبت، امن اور اسلام کے فروغ میں اپنے آباؤاجداد کی روایت کو برقرار رکھا ہے اور یہ فیضان قاسم یونہی جاری رہے گا اور ہر مکتبہ فکر کے مسلمان اس سے فیضیاب ہوتے رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ایسی محافل بے حد ضروری ہیں تاکہ وہ اسلام کے اصلی تعلیم حاصل کر سکیں اور درپیش مسائل، غیر مذاہب کے سوالات کا جامع جواب دے سکے، اگر ہم بچوں کی تربیت اسلامی اصولوں کے مطابق نہیں کریں گی ان کے سینے عشق رسول سے منور نہیں کریں گے تو وہ اسلام کے محافظ نہیں بن پائیں گے بحثیت والدین ہمیں اپنے بچوں کو ایسی محافل میں لے جانا چاہیے۔ عرس کی اس محفل میں برطانیہ بھر سے خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جن میں پیر جہانزیب بادشاہ قاسمی، پیر راجہ صوفی اشتیاق، راجہ ظہور، خلیفہ ساجد بشیر، مفتی محمد اعظم اور دیگر علماء شامل تھے۔ پاکستان اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نعت خوانوں کی جانب سے حضور صلی اللہ و علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں ہدیہ عقیدت کے نذرانہ پیش کیے گئے۔ محفل کے اختتام پر ذکر کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور پاکستان ، امت مسلمہ اور دنیا میں امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔
تازہ ترین