• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر شیرازی کی بازیابی معمہ بنادی گئی،مجلس وحدت مسلمین کا مظاہرہ

کراچی(اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور آئی ایس او پاکستان کے رکن مرکزی نظارت سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کی عدم بازیابی اور پنجاب حکومت کی بے حسی کے خلاف پریس کلب کراچی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی،مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین،آئی ایس او کے صدر یاسین اورایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی سمیت مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی،مقررین نے کہا کہ ملک گیر سیاسی و مذہبی جماعت کے سینئر رہنما کو20 روز قبل سی ٹی ڈی  کے ذریعے ناصر شیرازی کو اغوا کرایا گیا اورآج بھی وہ سی ٹی ڈی کی غیر قانونی قید میں ہیں، عدالتی احکامات کے باوجود ناصر شیرازی کی بازیابی کو پولیس انتظامیہ نے جان بوجھ کر معمہ بنایا ہوا ہے، ناصر شیرازی کی بازیابی میں دانستہ تاخیر ملت تشیع کے اضطراب میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، ہم نے اپنے حقوق کے لیے ہمیشہ آئینی راستہ اختیار کیا،ظالم حکمرانوں کے خلاف ہماری آئینی جدوجہد اسی عزم و استقامت کے ساتھ جاری رہے گی،کارکنان اور عوام جاتی امراء لاہور کے گھیراو کی تیاری کریں،نواز شریف کی طرح شہباز شریف اور پنجاب کے صوبائی وزرا بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں نظر آئیں گے، مقررین نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف جسٹس آف پاکستان  اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے گزارش کی ہے کہ پنجاب حکومت کی اس لاقانونیت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ناصر شیرازی کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین