• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ایشز، انگلینڈ نے دوسرا ٹی 20 جیت لیا

کینبرا (نیوز ایجنسیز) ویمنز ایشز سیریز میںانگلینڈ نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو 40 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ ملٹی فارمیٹ کے مطابق آسٹریلیا ویمنز کو سیریز میں چھ کے مقابلے میں آٹھ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نےمقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ نٹالی اسکیور40 ، کیتھرین برنٹ ، 32 اور سارا ٹیلر 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ میگان شوٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا ویمنزٹیم جواب میں 18 اوورز میں 112 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ علیزا ہیلی 24 جبکہ بیتھ مونی اور ڈیلیسا کمنز17 ، 17 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ جینی گن13 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تازہ ترین