• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولکتہ ٹیسٹ، بھارت کوسری لنکاپر 49کی برتری مل گئی

کولکتہ (نیوز ایجنسیز) پہلی اننگز میں 172 پر آئوٹ ہونے والی بھارتی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف کم بیک کرتے ہوئے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ نقصان پر 171 رنز بنالیے، اسےمہمان ٹیم پر49 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ شیکھر دھون 94 رنز بناکر آئوٹ ہونے والے واحد بیٹسمین تھے۔ دن ختم ہوا تو لوکیش راہول73اور چتیشور پوجارا 2 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔ اس سے قبل سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز پر اننگز کا آغاز کیا اور پہلی اننگز میں 294 بنا کر آئوٹ ہوگئی۔رنگانا ہیراتھ67، انجیلو میتھیوز 52، تھریمانے 51رنز بنا کر نمایاںرہے۔بھونیشور کمار اور محمد شامی نے 4 ،4 اور امیش یادیو نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
تازہ ترین