• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین باکسنگ کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے،آصفہ بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواتین باکسنگ کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے، لیاری میںخواتین باکسنگ کو آگے بڑھانے میں ناز بلوچ کا بھی کردار بھی اہم ہے، اس بات کا اظہار آصفہ بھٹو نے ینگ لیاری باکسنگ کلب کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ایم پی اے ناز بلوچ اورکوچ نواب بلوچ بھی موجود تھے۔ انہوں کھلاڑیوں سے سوال کیا کہ آپ اس کلب کا خرچہ کیسے چلاتی ہیں جس پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنی مدد آپ کرتے ہیں ، جس پر آصفہ نے انتظامیہ کو کلب کو سامان فراہم کرنےکی ہدایت کی ۔ انہوں نے آل سندھ ویمنز باکسنگ ٹورنامنٹ کرانے کا بھی اعلان کیا۔ سندھ باکسنگ کے سیکرٹری اصغر بلوچ نے جنگ کو بتایا کہ یہ دورہ اتنا اچا نک تھا کہ کسی ایم پی اے اور ایم این اے کو بھی نہیں پتہ چل سکا۔
تازہ ترین