• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارٹون ٹن ٹن اور اس کے کتے اسنوئی کا خاکہ5لاکھ ڈالر میں فروخت

پیرس ( مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کے مشہور زمانہ کارٹون ٹن ٹن اور اس کے پالتو کتے اسنوئی کا نادر اسکیچ پیرس میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے ۔جی ہاں انڈیا انک سے بنایا گیا یہ خاکہ فرانس کے شہر پیرس میں ہونے والی نیلامی میں پانچ لاکھ ڈالر کے عوض فروخت کیا گیا ہے۔یہ خاکہ 1939میں شائع کیے گئے کامک البم ’کنگ آٹوکار سیپٹر‘ میں سے تھا اور یہ بیلجیئن آرٹسٹ ہرجے کی ملکیت تھا جو ٹن ٹن کارٹون کے خالق ہیں۔ٹن ٹن کی ایک اور کتاب ’دی شوٹنگ اسٹار‘ میں سے بنائے گئے خاکے بھی نیلامی میں شامل تھے جنھیں ساڑھے تین لاکھ ڈالر کے عوض بیچ دیاگیا تھا۔اس نیلامی میں ہرجے کی بنائی ہوئی دوسری اشیا بشمول کتابیں اور خاکے بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ ٹن ٹن دنیا کے معروف ترین کارٹون کرداروں میں سے ایک ہے اور ان پر مبنی کارٹونز کتابوں کا دنیا کی 90 زبانوں میں ترجمہ کیے جا چکا ہے اور یہ 20 کروڑ سے زیادہ فروخت ہو چکی ہیں۔
تازہ ترین