• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد دھرنے کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے رہینگے ،شاہدغوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا نے باطل کے سامنے ڈٹ جانے اور دین کے تحفظ کا درس دیا ہے،قرآن وسنت کی بالادستی کے لئے علماء حق کو جدوجہد تیز کرنا ہوگی ، ختم نبوت کاتحفظ کرنا ہر اہل ایمان کا فرض ہے ،ختم نبوت کے خلاف سازش کرنیوالوں کو بے نقاب کرکے قانونی طور پر سزا دیجائے، ختم نبوت کا تحفظ ہم اپنی جانوں کو قربان کرکے کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال میں یوم رضا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ امام احمد رضا کے پیروکار ہی کررہے ہیں ،عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو تا، عاشقان رسول کے دھرنے نے ختم نبوت کا تحفظ کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا، اسلام آباد دھرنے کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے رہینگے، حکومت حقائق پر پردہ ڈالنے یا ختم نبوت پر حملہ کرنے والوں کو تحفظ دینے کی بجائے قانون کا راستہ اختیار کرئے، دھرنے کے شرکاء کے مطالبات قانونی ،آئینی ،اور شرعی ہیں، دھرنے پر حکومتی مشینری استعمال کرنے کے نتائج کی ذمہ دار خود حکومت ہوگی ۔
تازہ ترین