• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی بی خط کی تحقیقات ،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا

لاہور(نمائندہ خصو صی)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے حوالے سے آئی بی کے مبینہ خط کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس(آج)منگل کو کنونیئررانامحمد افضل خان کی زیر صدارت دوپہر2بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

کمیٹی کے دیگر ممبران میں پیپلز پارٹی کی شازیہ مری،تحریک انصاف کے شفقت محمود اور مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان اپنے متعلقہ افسران کے ہمراہ کمیٹی کوبریفنگ دیں گئے ۔

تازہ ترین